Saturday, April 27, 2024

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی
July 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے گرفتاری کے خوف سے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں زمين کی غيرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق  کیس میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کی ضمانت منظور کر لی۔ مصطفی کمال کہتے ہيں الزامات بے بنياد اور من گھڑت ہيں۔ مصطفی کمال گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور کہا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت دی جائے۔ عدالت دس لاکھ روپے کے عوض مصطفی کمال کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے مصطفی کمال کو تفتیش جوائن کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مصطفی کمال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سٹی ناظم کی حیثیت سے 30 ہزارکروڑ روپے شہر میں خرچ کئے۔ آج نہ کوئی جائیداد ہے اور نہ جعلی اکاونٹس ۔ نیب کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پاک سرزمین  پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان پر الزامات ثابت ہو جائیں تو معمولی سزا نہ دی جائے بلکہ پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔مصطفیٰ کمال