Saturday, May 4, 2024

چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
May 22, 2018
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی آئی اے عرفان الہیٰ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے عرفان الہیٰ نے کہا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر جمع کرایا ہے ، اب حکومت کی مرضی سے جس کو چاہے چیئرمین پی آئی اے تعینات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے میرا استعفیٰ سمری کیساتھ حکومت کو بھیج دیا ہے، تاہم ابھی تک استعفیٰ کی منظوری سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔ اُدھرحکومت کی جانب سے نئے چیئرمین پی آئی اے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔