Saturday, April 20, 2024

چیئرمین پراچہ ٹیکسٹائل حاجی نثار کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

چیئرمین پراچہ ٹیکسٹائل حاجی نثار کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام
December 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پراچہ ٹیکسٹائل کےچیئرمین حاجی نثاراحمد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کےلئےدعائیں کیں۔
شرکا ء نے مرحوم کی انسانیت کےلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حاجی حنیف طیب نے بتایا کہ حاجی نثار احمد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین جنت البقیع میں ہو ۔اللہ نے ان کی خواہش پوری کردی۔
حاجی نثاراحمد چند دن پہلے مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے تھےان کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی تھی ۔