Sunday, May 19, 2024

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی تعیناتی ، حکومت ابھی تک کسی نام پر متفق نہ ہو سکی

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی تعیناتی ، حکومت ابھی تک کسی نام پر متفق نہ ہو سکی
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن ابھی تک کسی نام پر متفق نہ ہو سکی۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کی جانب سےخواجہ آصف کا بطور چیئرمین نام مسترد کر دیا۔ اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کیلئے خواجہ آصف کا نام تجویز کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خواجہ آصف کے نام پر برہمی کا اظہار سامنے آیا۔ چیئرمین کیلئےاپوزیشن کا بلاول بھٹو کے نام پر غور جاری ہے۔