Friday, March 29, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
April 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کامطالبہ کردیا ،  پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کہا وفاقی حکومت موجودہ بحرانی صورتحال میں پارلیمان کو فعال کرنے میں ناکام ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی  اور کہا کہ یہ افسوس ناک امر ہے کہ وفاقی حکومت موجودہ بحرانی صورت حال میں پارلیمان کو فعال کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ان کا کہنا تھاکہ  قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی صورت میں ارکان  و پارلیمانی اسٹاف کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،  قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی صورت میں طویل مباحثوں کو محدود کیا جاسکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی صورت میں کسی طور قانون سازی کیلئے ووٹ دینے کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب   بلاول بھٹو زرداری  نے پیپلز پارٹی کے سابق سیکریٹری اطلاعات سلیم مغل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، کہا کہ  سلیم مغل کے انتقال کی خبر میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، مرحوم سلیم مغل اور سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونیوالے ان کے بھائی جمیل اختر مغل سچے جیالے اور پارٹی کا اثاثہ تھے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور لواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا بھی کی۔