Friday, April 26, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی منشور پیش کر دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی منشور پیش کر دیا
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا  ، پی ٹی آئی کے منشور میں روزگار ،صحت،تعلیم میں انقلابی اقدامات ، تجارتی خسارہ کم کرنا  شامل ہیں ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی منشور کا اعلان کیا ،  عمران خان نے  پارٹی منشور میں ملک میں بے روزگاری کے خاتمے اور روپے کی قدر کو مستحکم بنانے کو چیلنج قرار دیا ۔عمران خان نے 1کروڑ ملازمتیں اور 50لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا ۔ تحریک انصاف کے پارٹی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کو ہدف تنقید نناتے ہوئے کہنا تھا  کہ نوازشریف کو صفائی کا مکمل موقع دیا گیا ۔ نوازشریف کو عدالتوں نے کئی ماہ اپنا مؤقف پیش کرنے کے دیے۔ عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی، موجودہ چیئرمین نیب اپنا کام اچھا کررہے ہیں۔ اقتدار میں آکر کرپشن کو ختم کرنے کے لیے نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو ٹھیک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا اقتدار میں آکر وزیراعظم اور اس کی کابینہ کی شاہ خرچیوں کو کم کریں گے  جبکہ وزیراعظم ہاؤسز اور دیگر سرکاری ہاؤسز عوام کے لیے کھولیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے اصول اپنے منشور میں شامل کئے  ہیں  ، منشور پر عملدرآمد کرنا آسان نہیں ہوگا لیکن کوئی ایسی چیز شامل نہیں کی جو قابل عمل نہ ہو۔ہر سال 4سیاحتی مقامات کی تلاش کر کے عوام کے لیے متعارف کروائیں گے ۔