Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے
June 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں ، عمران خان این اے 131 سمیت مختلف حلقوں کا دورہ کریں گے ۔ اپنے لاہور کے دورے کے دوران کپتان  اپنے کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے جب کہ لاہور کے امیدواروں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ دوسری جانب عام انتخابات سے قبل ہی  عمران خان  کا زمان پارک میں نیا گھرتیار  کر لیا گیا ۔زمان پارک میں نئے تعمیر ہونے والے گھر کو 6ماہ میں مکمل کیا گیا ہے ، عمران خان کی بہنوں نے اپنی نگرانی میں عمران خان کیلئے  نئے گھر کو تعمیر کرایا۔ عمران خان کی آمد سے قبل ہی گھر کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی ۔