Thursday, March 28, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسہ گاہ میں پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسہ گاہ میں پہنچ گئے
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔  کپتان نے کل کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ، ایم پی اے ۔شعیب صدیقی اور عبدالعلیم خان نے کپتان کو جلسہ گاہ کی مکمل بریفنگ دی۔ جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری  ہے جب کہ  خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ  میں موجود ہے ۔  مینار پاکستان کی چاروں اطراف روشنیوں  میں نہائی ہوئی ہیں ۔ دوسرے شہروں اور صوبو ں سے کھلاڑیوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری۔  ہے ، کےپی کے سے بڑے قافلے پنڈال میں پہنچ گئے ۔ لاہور کا موسم بھی خشگوار ہے جب کہ عمران خان کی آمد سے کارکن اور رہنما وں کے چہر ے بھی کھل اٹھے  ہیں ۔