Sunday, September 8, 2024

چیئرمین واپڈا سرکاری ملازم ہیں ،انہیں کالاباغ کےمتنازع ایشو پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے: خورشید شاہ

چیئرمین واپڈا سرکاری ملازم ہیں ،انہیں کالاباغ کےمتنازع ایشو پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے: خورشید شاہ
July 1, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ  نے چیئرمین واپڈا کے کالا باغ ڈیم پربیانات پرردعمل دیتے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا سرکاری ملازم ہیں اور انھیں کالا باغ کے متنازع ایشو پر بیانات نہیں دینے چاہییں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ تین صوبائی اسمبلیوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف قرار دادیں منظورکی ہوئی ہیں۔ اوران قراردادوں کی موجودگی میں  ایک سرکاری ملازم کو بیان بازی سے گریز کرنا  چاہیے۔ کا لا باغ ڈیم کا مسئلہ چیئرمین  واپڈا کے مینڈیٹ سے بڑا مسئلہ ہے جسے وفاق اور اس کی اکائیوں کے مفاد کی روشنی میں دیکھنا چاہیے۔  اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ بھاشا اوردیگر چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کا مسئلہ حل ہوسکتاہے اورحکومت کوان ڈیموں کی تعمیروتکمیل پر توجہ دینی چاہیے۔حکومت بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر عوامی احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے کالا باغ ڈیم کے ایشو کو زندہ کررہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالا باغ ڈیم کے تنازع میں الجھنے سے باز رہے اور چیئرمین واپڈا کو اس مسئلے میں استعمال کرکےفیڈریشن کے لئے نئے چیلنج پیدا نہ کرے۔