Saturday, April 20, 2024

چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے ملزم بری

چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے ملزم بری
October 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا ، بری ہونے والوں میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی  ، اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ شیبا قیصر  پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پرگرفتارکیااور ٹرائل کورٹ نے 2016 میں حقائق کے برعکس سزائے موت سنائی، جبکہ ملزموں کیخلاف شہادتیں ہی موجود نہیں ، عدالت ناکافی شواہد پر ملزمان کو بری کرے ۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد چیئرمین نیب کے بھائی نوید اقبال سمیت  دیگر دو ملزمان عباس اور امین کو بری کر دیا۔