Friday, April 26, 2024

چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف چودھری برادران کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف چودھری برادران کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
June 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب  کے اختیارات کیخلاف چودھری برادران کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی  ۔ نیب کو 6 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ  نے درخواستوں کی سماعت کی ،   چودھری برادران نے نیب کی تین انکوائریز کو چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالا ادارہ  ہے، چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں۔