Friday, April 19, 2024

چیئرمین نیب کی منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب کی منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری
February 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین نیب نے منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب حکام نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ میں جمع کرادیا جس پر عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، اُن کی بہن فریال تالپور، حسین لوائی، انورمجید، عبدالغنی مجید، زین ملک سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء کو 20 فروری کیلئے نوٹسز جاری کر دیے ۔ چیئرمین نیب کے مطابق سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے جس کے باعث کیس منتقل کیا گیا ۔