Saturday, April 20, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
May 21, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ عرفان منگی کی سربراہی میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں 23 ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد ہو چکی ہے۔ جسٹس (ر) جاویداقبال نے نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے شاندار نتائج کو سراہا۔