Friday, May 17, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دیدی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدرات میں ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان سمیت 12 انکوائریز کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے راشد علی اترو، سید مسعود حسین شاہ، سجاول سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ حکومت سندھ کی نسرین کامران، عبدالحفیظ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ سابق سٹی ناظم کوئٹہ فضل امین شاہ، سابق چئیرمین کوئٹہ ڈویپلمنٹ اتھارٹی مقبول احمد لہڑی، ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان صدام باذئی کے خلاف بھی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اور ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔