Saturday, April 27, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا گیا

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا گیا
July 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کرپشن فری پاکستان کے لئے دگنی محنت کر رہے ہیں۔ نیب شفاف تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔ شفافیت کے لئے کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کا تصور متعارف کرایا۔ کسی ایک شخص کا نیب تفتیش پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا وائٹ کالر کرائم کے بڑے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا بڑا چیلنج ہے۔ میگا کرپشن مقدمات کو بروقت پر انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔