Friday, March 29, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری
April 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں چھ نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

 چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو  بورڈ  کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔

 نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے جعلی اکاونٹس، غیر قانونی طور پر سات ایکٹر سرکاری اراضی ریگولرائز کرکے قومی خزانے کو 1 ارب 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

 سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر غلام سرور سندھو اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں شٹل بس سروس کیلئے ساڑھے چار ایکٹر اراضی الاٹ کرکے قومی خزانہ کو 40 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

 سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیرز فنڈ افتخار رحیم خلاف 466 ملین کی میبنہ کرپشن پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منتطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے۔