Thursday, May 9, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ، ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران کی شرکت

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ، ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران کی شرکت
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران کی شرکت ہوئی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے جبکہ اپنے قیام سے اب تک 814 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں۔ ایک ہزار 273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی ایک ہزار 305 ارب روپے ہے۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ہے۔ نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اجلاس 4 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔