Saturday, May 11, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کا جائزہ اجلاس

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کا جائزہ اجلاس
May 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا جائزہ اجلاس  ہوا ، اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 نیب اعلامیہ کے مطابق  نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لئے فوکل ادارہ ہے، ، نیب مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق  چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  نیب  بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوشاں ہے، نیب متاثرین کی رقم کی ان کی دہلیز پر واپسی کے لئے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی جاری رکھے گا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر ادارے کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کی  کارکردگی کے معترف ہیں ۔

نیب 2019 میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے  کئے گئے اقدامات میں کامیاب رہا ،  مضاربہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کو سزا سنائی،  ملزمان غلام رسول ایوبی اور نجم الدین کو11سال قید اور 67ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، ملزمان پر الزامات درست ثابت ہوئے اور احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزموں کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔

 چیئرمین نیب نے کہا کہ   ایک اور مضاربہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کو سزا دی، دوسرے کیس میں ملزمان مفتی احسان الحق اور ان کے 9 شریک ملزمان کو 10 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی،  یہ نیب کی تاریخ کی سب سے زیادہ سزا  ہے ، نیب راولپنڈی نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں 30 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں، 64 کروڑ ، 40 لاکھ سے زائد روپے برآمد کئے گئے ، منجمد کئے گئے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ،64 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے ۔