Friday, May 17, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ، میگا کرپشن کیسز کا جائزہ

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ، میگا کرپشن کیسز کا جائزہ
March 24, 2021

لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی ضرورت ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی دباؤ، دھمکی اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے ، نیب پر بلا جواز تنقید کرنیوالے اپنا وقت احتساب عدالتوں میں انکے خلاف دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔