Sunday, September 8, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، نیب ہیڈکوارٹر کی کارکردگی کا جائزہ

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، نیب ہیڈکوارٹر کی کارکردگی کا جائزہ
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب ہیڈکوارٹر اور راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ علامیہ میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کا جڑھ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے بعد بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کرپشن تمام جرائم کی ماں ہے۔ نیب کے تمام افسران کرپشن کے خاتمے کے کیے پرعزم ہیں۔ چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا نیب کے ساتھ چین نے سی پیک کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے معاہدہ کیا۔