Friday, March 29, 2024

چیئرمین نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ‏

چیئرمین نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ‏
December 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس  ہوا ،چیئرمین نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے ، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی،ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن ودیگرافسران شریک ہوئے ۔ چیئرمین نیب نے اجلاس میں کہا کہ  نیب احتساب سب کےلیے پالیسی پرسختی عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ،گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکیے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اس وقت 910 ارب روپے کے 1270 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، گزشتہ 25 ماہ میں 73 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو قومی وعالمی اداروں نے سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ  نیب کی آگاہی اور تدارک کی  پالیسی کوسراہا جانا اعزاز ہے، نیب کاروبار افراد کی ملک وقوم کےلیے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔