Thursday, April 25, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا
August 17, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز۹ چیئرمین کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جہاں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا  ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ  بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ چیئرمین  نے اپنے خطاب میں کہا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا نصب العین ہے۔  نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لیے بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔ چییرمین نیب نے شرکاٗ سے خطاب میں کہا کہ نیب کو  اپنے قیام سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئیں ، اس عرصے میں نیب نے 1249 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے،جبکہ  نیب نے 326 ارب کی ریکوری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انیس ماہ میں 30 ارب روپے کی ریکارڈ رقم بھی ریکور کی ہے۔