Sunday, May 12, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ
September 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  نیب کی تمام تر توجہ وائٹ کالر کرائم، میگا کرپشن کے کیسز پہ مرکوز ہے۔ کرپٹ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا  نیب انتظامیہ نے شکایت کی تصدیق، انکوائری اور انوسٹی گیشن اور حتمی ریفرنس کا موثر نظام بنایا ہے۔ نیب نے نیب راولپنڈی میں جدید ترین فورنزک سائنس لیبارٹری بھی قائم کی ہے۔ نیب نے انسداد رشوت ستانی کے شعبہ کو مربوط بنانے کے حوالے سے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں۔