Friday, May 17, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
July 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کو منتطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ قوم کے لوٹے ہوئے 326 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، بدعنوانی ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا انتہائی ضروری ہے ۔ چیئرمین نیب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے ،غیرقانونی سوسائٹی اور مضاربہ اسکینڈل کے متاثرین کی لوٹی رقم واپس کرانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں۔