Saturday, May 11, 2024

نیب کی آصف زرداری، نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب کی آصف زرداری، نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
January 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نواز شریف  اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ نیب بورڈ نے سابق سفیر کامران شفیع ، سابق ہائی کمشنر برطانیہ واجد شمس الحسن اور اعزازی سیکرٹری سٹیٹ بینک کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی عبداللہ علوی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی ۔  چیئرمین نیب ، اجلاس ، آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی  ،  بدعنوانی ، ریفرنس ، منظوری بورڈ اجلاس میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کے افسران ، نیپرا اینڈ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، محکمہ صحت اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام حکومت سندھ کے افسران ، سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ ، سابق ایم این اے اعجاز حسین جاکھرانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں 9 انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی ۔ سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد ، ٹی ای پی اے اور ایل ڈی اے افسران ، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ ، گیپکو گجرانوالا اور بینک آف خیبر پشاور کے افسران ، ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ ، ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈی جی خان کے افسران اور دیگر کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق ایم پی اے شوکت بسرا ، عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز لمیٹڈ کے مالکان ، سی ڈی اے کے افسران کیخلاف انکوائری قانونی کارروائی کے لئے سی ڈی اے کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شکیل احمد سابق ڈی جی پارکس اینڈ ہاٹی کلچر اتھارٹی لاہور کیخلاف انکوائری چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں این جی اوز ، ایس ڈی پی آئی ، فافن ، ایف اے او اور دیگر کے خلاف انکوائری وزارت داخلہ کو بھجوانے کی منظوری بھی دی گئی ۔ فاٹا رورل پروگرام پروجیکٹ کے افسران ، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کینال ویو پشاور سید عارف خان اور دیگر کے خلاف انکوائری متعلقہ محکموں کو بھجوانے کی منظوری بھی دی گئی ۔