Monday, May 20, 2024

چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کے لیئے وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات

چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کے لیئے وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات
October 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سوا گھنٹے تک ایک اورملاقات۔
خورشید شاہ کہتے ہیں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہوا کوشش ہے کہ کسی نام پراتفاق ہوجائے، پیر کو ایک اور ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات سوا گھنٹے تک جاری رہی۔
چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کے لئے کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیڈلاک نہیں۔ہوا امید ہے ایک دو ملاقاتو ں میں کسی نام پر اتفاق ہوجائیگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں۔ ایم کیو ایم نے جسٹس (ر)غوث محمد کا نام بھی تجویز کیا ہے۔