Friday, April 26, 2024

چیئرمین نیب کو مدت پوری ہونے کے بعد گھر چلے جانا چاہیئے تھا، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب کو مدت پوری ہونے کے بعد گھر چلے جانا چاہیئے تھا، شاہد خاقان عباسی
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے چیئرمین نیب کو مدت پوری ہونے کے بعد گھر چلے جانا چاہیئے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی۔ توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ۔ ان سب کا ایک دن احتساب ہو گا۔ ڈیلی ویجرچیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں۔ ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے۔ آئل ریفائنری بند ہو چکی ہے ۔ چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے ۔