Saturday, April 20, 2024

چیئرمین نیب کا کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور

چیئرمین نیب کا کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور
June 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کرپشن کا ارتکاب کرنے والا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا اور بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے ۔ اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس پوزیشن کو اپنے مقصد کے حصول کیلئے استعمال کرتا ہے ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں پائیدار اقدامات سے کرپشن کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب سہ جہتی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے جس میں آگاہی، تدارک اور انفور سمنٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن اورتابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کو اس معاملہ پر آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔ نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہے ۔