Sunday, May 5, 2024

چیئرمین نیب کا ملک سے باہر جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا ملک سے باہر جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم
January 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب نے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا نوٹس بھی لے لیا۔ چیئرمین نیب نے ملک سے باہر جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں سے بھی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے چاروں ریجنز کے تین سو افراد کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نائنٹی ٹونیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک سوچھہتر، پنجاب کے اٹھاسی افراد کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ اسلام آباد کے انتیس ، کے پی کے سے چھ اور بلوچستان سے ایک شخص کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ بیرون ملک جائیدادوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا کہ بیرون ملک جائیدادیں ظاہر کی گئیں یا نہیں؟۔ اگر ظاہرکی گئیں تو کیا یہ آمدن سے مطابقت رکھتی ہیں؟۔