Thursday, March 28, 2024

چیئرمین نیب کا خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

چیئرمین نیب کا خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
December 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین نیب نے خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے جوانٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایف آئی اے ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے افسران شامل ہونگے۔ تینوں اداروں کے سربراہان سے جوئنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے لیے نام مانگ لیئے ہیں۔ تینوں محکموں سے تین دن کے اندر افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔