چیئرمین نیب کا بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر صادق عمران کیخلاف انکوائری کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر صادق عمران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔
بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف کلرکس ایسوی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5 ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ خریدنے کا الزام ہے ْ
چیئرمین نیب نے بدعنوانی کی شکایت پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کیخلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا۔