Thursday, April 25, 2024

چیئرمین نیب کا 435 آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا 435 آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم
December 26, 2017

آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف کے بعد آف شور کمپنیاں بنانے والے دوسرے پاکستانیوں کی بھی شامت آگئی ہے ۔
چیئرمین نیب نے 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لے لیا ہے ۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے پانامہ، برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کو فوری کارروائی کو حکم دیدیا ہے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔پانامہ اوربرٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں میں سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف کی گرین ڈیل منیجمنٹ، گرین ووڈ انوسٹر، شاہد عبداللہ اور شایان عبداللہ کی گرین ووڈ انوسٹر،شیرین انوسمنٹ، گرین ڈیل مینیجمنٹ، عثمان یوسف کی میل بورگ شامل ہیں ۔

امیر عبداللہ کی 6 کمپنیوں جبکہ علیم خان کی  آف شور کمپنی ایچ ای ایکس اے ایم جوکہ 2004 میں بنائی گئی تھی  اسے برٹش آئی لینڈ میں رجسٹرڈ گرایا گیا تھا۔

چیئرمین نیب نے 435 پاکستانیوں کی پانامہ اور برٹش آئی لینڈ میں قائم آف شور کمپنیوں  کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں خصوصا ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو ان کمپنیوں سے متعلق معلومات  جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی  گئی ہے۔