Friday, May 10, 2024

چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں آکر بتائیں کون بلیک میل کر رہا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں آکر بتائیں کون بلیک میل کر رہا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
January 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا چیئرمین نیب کہتے ہیں انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں آکر بتائیں کون بلیک میل کر رہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا نیب ہر ایک کے اکاؤنٹ میں گھس جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی یرغمال ہے۔ ملک میں کسی کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں۔ نیب کے ان اقدامات کا اثر انٹرنیشنل معاہدوں پر بھی ہو گا۔ جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے وہاں عام آدمی کا کیا ہو گا۔ تاثر دیا گیا کہ میں ڈیل کرنا چاہتا ہوں۔ پارلیمنٹ کو اس معاملے پر کھڑا ہونا چاہئے۔ نیب کی غلطیوں کو روکنا ہو گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو بلائیں یا چیئرمین ایس ای سی پی کو سب یہی رونا روئیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے میسجز آ رہے ہیں کہ جتنا بولیں گے اتنے کیسز بنائیں گے۔ اب ہر ہفتے نیب متاثرہ افراد سامنے آئیں گے۔

سلیم مانڈوی والا بولے حکومت کو نیب کا احتساب کرنا میں کیا مشکل ہے؟ ڈی جی عرفان منگی کا خاندان باہر رہتا ہے تو ہم ان سے کیوں نہیں پوچھ سکتے؟ کون انکے اخراجات برداشت کرتا ہے؟جب تک نیب والے آکر اثاثوں کی وضاحت نہیں کرتے ہم نہیں رکیں گے۔ حفیظ شیخ کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ صرف ایک شخص کو زلیل کرنے کے لئے  یہ سب کیا جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے نیب کی وجہ سے خودکشیاں کی ہی  انکے اہل خانہ سے ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا نیب کی جانب سے میرے خلاف ریفرنس فائل کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کو مبارکباد بھی پیش کی ہے کہ میرے کہنے پر ریفرنس تو فائل ہو گیا ہے۔ بابر اعوان کو بھی ریفرنس بھیجا ہے۔ میں چاہتا ہوں اوپن ٹرائل ہو۔