Thursday, April 25, 2024

چیئرمین نیب نے کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا

چیئرمین نیب نے کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا
March 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کرپشن ایک ناسور اور ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ لوٹے گئے 328 ارب روپے ملزمان سے لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کے کسی بھی ملازم نے ایک پیسہ رشوت نہیں لی۔ نیب عملہ بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی قانون کے مطابق پیروی کریں۔ بدعنوانی کے تمام مقدمات میرٹ کے مطابق اور شفافیت کے ساتھ قانون کے مطابق چلائیں۔ نیب کے تفتیشی افسران قانون کے مطابق شواہد کی بنیاد پر ضابطہ اخلاق اور صفر رواداری کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔