Sunday, May 12, 2024

چیئرمین نیب نے چار انکوائریوں کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب نے چار انکوائریوں کی منظوری دے دی
October 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چار انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرجنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے کرپشن پر 4 انکوائریز کی منظوری دے دی۔ واپڈا واٹر ونگ اسلام آباد کے افسران، ایکسائیڈ بیٹری کے مالکان، نشان انجینیئرنگ اور محکمہ آبپاشی راجن پور کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور ورکرز ویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا کے خلاف تفتیش کا معاملہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے انکم ٹیکس سے متعلق انکوائریاں ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ میگا کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔ نیب نے 179 میں سے 105 میگا کرپشن کے ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں دائر کیے۔ میگا کرپشن کے 41 مقدمات منطقی انجام تک پہنچائے۔ 15 مقدمات کی انکوائری اور 18 کی انوسٹی گیشن جاری ہیں۔ 22 ماہ میں 600 مقدمات دائر کیے۔ 71 ارب کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی۔