Saturday, May 11, 2024

چیئرمین نیب نے لاہور آفس میں ڈیرے ڈال لئے ، زیر التوا کیسزپر بریفنگ لی

چیئرمین نیب نے لاہور آفس میں ڈیرے ڈال لئے ، زیر التوا کیسزپر بریفنگ لی
November 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ۔ چیئرمین نیب کو زیر التوا کیسز پر بریفنگ دی گئی ۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور آفس کادورہ کیا اور سنگین بے ضابطگیوں کے کیسز کاجائزہ لیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو نیب لاہور کی جانب سے زیر التوا کیسز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
چیئرمین نیب کو شریف خاندان، چوہدری برادران، پبلک سیکٹر کمپنیز میں مبینہ کرپشن انکوائری کی بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین نیب کو میٹروبس ملتان سے متعلق بھی بتایاگیا ۔
چیئرمین مین نیب نےانکوائریوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔