Tuesday, May 14, 2024

چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی، شیخ عمران الحق کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دیدی

چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی، شیخ عمران الحق کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دیدی
February 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ 7 نئی انکوائریوں کا بھی حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں  فیصلہ  کیا گیا کہ سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سابق ایم ڈی پی ایس او کی تقرری عمل میں لانے میں قوائد سے تجاوز اور قومی خزانے کو 138.96 ملین نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں سابق رکن بورڈ آف ریونیو سندھ غلام علی شاہ ، عبدالصبحان میمن اور دیگر کے خلاف بھی بد عنوانی کا ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ملزمان پر سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کر قومی خزانہ  کو  120 ملین روپے  نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ اجلاس میں سابق وزراء برجیس طاہر، سلیم گورایا، رکن قومی اسمبلی باسط احمد سلطان ، سردار نصر اللہ خان دریشک سمیت 7 افراد  کے خلاف انکوائریوں  کی منظوری بھی دی گئی۔