Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین نیب نے سعدرفیق کے ساتھیوں کی کمپنی معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں

چیئرمین نیب نے سعدرفیق کے ساتھیوں کی کمپنی معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں
November 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دو ساتھیوں کی کمپنی کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بتائے کہ اُس نے کس قانون کے تحت آشیانہ اقبال کی زمین سعد رفیق کے ساتھیوں کو دی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی یہ بھی واضح کرے کہ سعد رفیق کے ساتھیوں کو دی گئی زمینوں کا اسٹیٹس کیا ہے ۔
نیب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے پیراگون سٹی کے سی ای او ،اور پیراگون ایکسچینج کے ڈائریکٹر سے کیے گئے معاہدے بھی طلب کرلیے ہیں ۔
دوسری طرف یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر ندیم ضیا اور پیرا گون ایکسچینج کے ڈائریکٹر علی سجاد وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے فرنٹ مین سمجھے جاتے ہیں ۔ تاہم اب نیب تحقیقات کرے گا جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔