Thursday, March 28, 2024

چیئرمین نیب نے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

چیئرمین نیب نے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا
October 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب نے نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔ چیئرمین نیبجسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تحقیقات کی جائیں کہ روزویلٹ کو منافع بخش کیوں نہ بنایا جاسکا اور قومی اثاثے کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ کہا کہ اِن وجوہات کا جائزہ لیا جائے جس کی وجہ سے پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کوتاہی برتنے والے اور ان ذمہ داران کا تعین کیا جائے جنہوں نے ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں کردار ادا نہیں کیا۔