Sunday, September 8, 2024

چیئرمین نیب نے حدیبیہ پیپرمل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا

چیئرمین نیب نے حدیبیہ پیپرمل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا
September 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کےڈی جی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں چیئرمین نیب نے حدیبیہ پیپرمل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے کہا کہ وہ جمعہ کے روز حدیبیہ پیپر مل کیس میں لاہور ہائیکور ٹ کے فیصلے کے خلاف پیل دائر کرے گی ۔

حدیبیہ پیپر مل کیس 2000میں شریف فیملی کے خلاف بنایاگیا تھا جبکہ 2014 میں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو بند کردیا تھا ۔

اجلاس میں چیئرمین نیب کو بتایا گیا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں مرکزی ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں ۔اس کے علاوہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو احتساب عدالت میں طلب کرنے سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔