Sunday, September 8, 2024

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری وطن واپس پہنچ گئے
August 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز)  چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز  دائر کرنے کیلئے کے حوالے سے 28اگست کو اہم اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے پیش رفت پر اہم اجلاس بھی طلب کر لیا۔ اجلاس 28اگست کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہو گا۔

چیئرمین نیب کو پانامہ کیس فیصلے کی روشنی میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین  نیب کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف فیملی کے دیگر ارکان کے نیب ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے کے معاملے سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب شریف خاندان کیخلاف انکوائری کرنیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کا بھی جائزہ لینگے۔