Saturday, April 20, 2024

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کا بانی پاکستان کے مزار کے گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کا بانی پاکستان کے مزار کے گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس
December 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بانی پاکستان کے مزار کے گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد کے اردگرد چائنا کٹنگ خصوصا کاسمو پولیٹن سوسائٹی سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزری کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کرنے کی شکایت پر نوٹس لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی دیکھا جائے گا کہ اس نے غیرقانونی تعمیرات سے ایس بی سی اے کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیا کارروائی کی۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ایس بی سی اے کی جانب سے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لائی گئی؟؟؟