Sunday, May 12, 2024

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس
April 23, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لے لیا اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور زمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ادویات عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی بلکہ مارکیٹ میں بھی ناپید ہیں۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا کے وفد  نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وکلا کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

 چئیرمین نیب نے وکلا کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔