Thursday, May 9, 2024

چیئرمین نیب اور دیگر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف 36 افراد سامنے آگئے

چیئرمین نیب اور دیگر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف 36 افراد سامنے آگئے
May 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب اور دیگر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف 36 افراد سامنے آگئے۔ 92 نیوز نے طیبہ گل اور فاروق کیخلاف گواہی دینے والے افراد کی فہرست حاصل کر لی۔ چیئرمین نیب سمیت متعدد افراد کوبلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف چھتیس افراد عدالت میں گواہی دیں گے۔ نیب نے متاثرہ افراد سمیت چھتیس افراد کے آرٹیکل ون سکس ون کے تحت بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ نائنٹی ٹونیوز نے طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔ گواہان میں جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس آفیسرز، سرکاری ملازمین اور بینکنگ ماہرین شامل ہیں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ملازمین ،سیکرٹری یونین کونسل پیر محل بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف خان، پولیس انسپکٹر شوکت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد عمران بھی گواہی دیں گے۔ ہدایت اللہ، نورحکیم، صبا حامد، گلشن پروین اور زوہیب خان نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔ محمد راشد، قصر رضوان، صفدرحسین ساجد اور آصف رضا گواہان  میں شامل ہیں۔ شاہین خان، آصف رضا، نیاز احمد، اللہ دتہ، بشیر احمد سمیت متعدد افراد بھی عدالت میں گواہی دیں گے۔