Saturday, May 11, 2024

چیئرمین نادرا کا ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا حکم

چیئرمین نادرا کا ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا حکم
October 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین نادرا طارق ملک نے ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک دورہ کراچی پر ہیں، طارق ملک نے میگا سنٹر نارتھ ناظم آباد اور سیمنس چورنگی کا دورہ کیا۔ عوامی مرکز، لیاقت آباد، کلفٹن کے نادرا رجسٹریشن سنٹرز سے متعلق امور کاجائزہ لیا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے پولیس، ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیدیا۔