Thursday, April 25, 2024

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، 92 نیوز نے ممکنہ نتیجہ 25 جولائی کو ہی بتا دیا تھا

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، 92 نیوز نے ممکنہ نتیجہ 25 جولائی کو ہی بتا دیا تھا
August 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر 92 نیوز نے ممکنہ نتیجہ 25 جولائی کو ہی بتا دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا تھا کہ 15 کے قریب سینیٹرز کا صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ایک بار پھر باخبر باوثوق ہونے کا ثبوت دے دیا۔ 25 جولائی کو ہی بتا دیا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ 15 کے قریب سینیٹرز صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اس حوالے سے روزنامہ 92 نیوز میں 25 جولائی کو خبر بھی شائع کی گئی۔ چھبیس جولائی کو پروگرام نیوز ایٹ فائیو میں ایڈیٹر فورم رانا عظیم نے انکشاف کیا تھا کہ اپوزیشن کی کون سی جماعتوں کے سینیٹرز حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کے نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اپوزیشن کی طرف سے ان ارکان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی جاسکے۔