Saturday, May 11, 2024

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے سیاسی رابطوں میں تیزی

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے سیاسی رابطوں میں تیزی
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی رابطے تیز ہو گئے۔ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی وفد کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے پاس چارسدہ آمد ہوئی۔

صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے حیدر ہوتی اور ایمل ولی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی وفد نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے صادق سنجرانی کی حمایت کی دارخوست کی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کی سینیٹ میں دو نشستیں ہیں، اے این پی کے نومنتخب سینیٹر ارباب فاروق کاسی اور صوبائی وزیر زراعت بلوچستان انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔