Tuesday, May 21, 2024

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوسکتے ہیں، فواد چودھری

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوسکتے ہیں، فواد چودھری
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پروگرام ہوکیا رہا میں کہا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم کو پیشکش کرتے ہوئے کہا، اگر اپوزیشن ابھی بات نہیں کرنا چاہتی تو بے شک چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد آئندہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر ریفارمز کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا مریم نواز نام لے کر بتائیں کون سے ایم این اے کو کنٹینر پر بند رکھا گیا۔