Saturday, April 20, 2024

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا معاملہ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراضات لگا دیے

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا معاملہ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراضات لگا دیے
July 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراضات لگا دیے اور اپوزیشن سے وضاحت بھی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے جمع ریکوزیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ اپوزیشن نے ایوان بالا میں دو ریکوزیشن جمع کروا رکھی تھیں جس پر سینٹ سیکرٹریٹ نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی وقت پر 2 ریکوزیشن جمع کرانا سینیٹ رولز کے خلاف ہے، بتایا جائے کون سی ریکوزیشن پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وضاحت آنے تک جمع ریکوزیشن پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ اعتراضات پر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ریکیوزیشن کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ سے رولز پر مشورہ لیا گیا تھا، اب سینیٹ سیکریٹریٹ نے ریکیوزیشن پر اعتراضات لگائے ہیں، سینیٹ سیکریٹریٹ اس معاملے میں غیر جانبدار کردار ادا کرے۔ شیری رحمان نے کہا سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعتراض معاملے میں تاخیر پیدا کرنے کا حربہ ہے۔ اپوزیشن کی جماعتیں ایسے تمام حربوں کو ناکام بنائے گی۔ اجلاس میں تاخیر غیرآئینی عمل ہو گا۔ اجلاس روکنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔