Friday, March 29, 2024

چیئرمین سینیٹ کا ریٹائر اور نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

چیئرمین سینیٹ کا ریٹائر اور نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ نے ریٹائر اور نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال، اسد عمر، شبلی فراز، طارق بشیر چیمہ، پرویز خٹک، اعظم سواتی شریک ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، شہزاد وسیم، بیرسٹر علی ظفر، اعجاز چوہدری، کامل علی آغا سمیت فاٹا کے آزاد سنیٹرز بھی شریک ہوئے۔ عشائیہ میں تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سنیٹرز بھی شریک ہوئے۔

پی ڈی ایم جماعتوں نے صادق سنجرانی کے عشایئے کا بائیکاٹ کر دیا۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے یہ روایتی عشائیہ ہے۔ اپوزیشن کو شرکت کرنا چاہیے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے پھر ملاقات ہوئی۔ اسد قیصر کا کہنا ہے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کوئی بھی جیتے ، کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے۔ ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو اپنی سیٹ پر نہیں رہیں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر واقعات پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنا دی ہے۔